مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)حضرت مخدوم سرور نوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران عرس کے موقع پر سیکورٹی، بجلی کی فراہمی، صفائی، میڈیکل کیمپس، ٹریفک پلان، زائرین کی سہولیات اور ایمرجنسی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عرس کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس میں تمام اداروں نے اپنے پلان پیش کیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرس کے
پڑھیں:
کندھکوٹ، آغاشیرزمان کی قیادت میں رشوت کے خلاف مہم کے حوالے سے آگاہی واک نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-16