2025-08-14@00:53:43 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«سیپکو کی»:

    ویب ڈیسک: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔ سیپکو اور حیسکو پر نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری نہ لانے پر جرمانے عائد کیے گئے۔  نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پولز کی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد نہ کرنے پر بھی جرمانے لگائے گئے۔  نیپرا نے...
    کراچی: سندھ اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین پر 50 ارب کا بوجھ ڈالنے کی منظوری کے خلاف اور نیپرا، سیپکو، حیسکو، کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ  کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہیرسوہو، عامرصدیقی اور شبیرقریشی نے سیپکو، حیسکو اور کے الیکٹرک کے خلاف قراداد ایوان میں پیش کی۔ ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے قرارداد پر کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے کراچی کے عوام پر 50 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا نیپرا یہ فیصلہ واپس لے، نیپرا نے 18 جولائی کو حکم نکالا یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی کھلی کچہری میں عوام پھٹ پڑے، ناجائز بلنگ اور بدعنوانی کے خلاف شدید احتجاج، سکھر میں سیپکو (SEPCO) کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور بجلی سے متعلق شکایات، مسائل اور مظالم کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ کچہری کے دوران عوام کی جانب سے سیپکو کی مبینہ زیادتیوں، ناجائز بلنگ، غیر قانونی کٹوتیوں اور ناقص سروس کے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سیپکو کی طرف سے بھیجے جانے والے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ناجائز ڈِیڈکشن اور میٹر یونٹس کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کا عشرہ خیرو عافیت سے مکمل، سیپکو ریجن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی، سی ای او انجینئر اعجاز احمد چنہ اور چیئرمین بی او ڈی کی جانب سے افسران و عملے کو شاباش، محرم الحرام کے عشرے کے دوران سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے ریجن بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور منظم حکمت عملی کے تحت شاندار اقدامات کیے گئے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق، سیپکو کے تحت آنے والے 10 اضلاع — سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، دادو اور نوشہروفیروز — میں نکالے گئے تمام چھوٹے بڑے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے بخیر و خوبی اختتام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کی بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں،بل نہ دینے والوں پر مہربان شکایات،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی بل دینے والوں سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیںصارفین کی جانب سے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب بل نہ دینے والوں پر سیپکو حکام انتہائی مہربان نظر آتے ہیںزیرو ریکوری والے مولاداد فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے مولاداد فیڈر پر 18گھنٹے جبکہ واٹر سپلائی فیڈر پر رات پونے 11سے صبح پونے 7تک بجلی بند رہتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو میں ڈیٹا چوری کا بڑا سکینڈل، اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لیے چوری کا الزام، ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے مرکزی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے 15 کمپیوٹرز سے اہم ڈیجیٹل ریکارڈز چوری کر لیے گئے۔ اس واقعے کو حالیہ دنوں کا سب سے بڑا اندرونی واقعہ قرار دیا جارہا ہے جس نے ادارے کے اندر بدعنوانی اور احتساب پر ایک بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے۔سیپکو کے معتبر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ آئی ٹی سسٹم سے چوری شدہ ڈیٹا میں محکمہ خزانہ کی انتہائی حساس دستاویزات شامل تھیں جن میں ادائیگیوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ کئی اہم محکموں کے کنٹریکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول تو جاری کیا گیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا سٹی ون ،ٹو ،تھری شاہ لطیف ،بخاری ،انڈس اور شہر کے مختلف فیڈرس پر بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ ماتمی جلوس کی گزرگاہ قائد اعظم روڈ پر سیپکو کی ایل ٹی تاریں گرنا معمول بن گیا ہے وفاقی وزیر اویس لغاری کی ہدایت کے باوجود جلوس کی گزرگاہ کی لائنوں کی مرمت ،سیپکو عملہ کی ٹیم مقرر کرنے سمیت دیگر احکامات کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے شیعہ تنظیموں نے چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو نے سفید پوش و کم آمدنی والے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی، کنوینر سیپکو کمیٹی عبدالعزیز شیوانی اور دیگر اراکین نے سیپکو کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ڈیڈکشن چارجز عائد کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث بیشتر صارفین، بشمول رہائشی و تجارتی صارفین، نے اپنے برقی آلات بند کر دیے یا بیچ دیے ہیں تاکہ بجلی کا استعمال کم کر کے اخراجات پر قابو پایا جائے۔ اس کے نتیجے میں وہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود سیپکو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی زیادتیوں کا شکار اوور بلنگ اور بلاجواز ڈیٹیکشن سے نالاں سکھر کی تاجر برادری نے وزیر اعظم کو شکایتی خطوط ارسال کر دیے، انجمن تاجران نشتر روڈ کے صدر محمد عامر فاروقی ،جنرل سیکرٹری حاجی احسان ملک نے وزیر اعظم کو ارسال کردہ لیٹر میں سکھر میں سیپکو بجلی کے بلوں میں بلاجواز ڈیٹیکشن اور اوور ریڈنگ کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ھے، کہا گیا ھے کہ سکھر میں گھریلو بجلی کے صارفین کے ساتھ SEPCO (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) کے ہاتھوں ہونے والی سنگین ناانصافی پر توجہ دی جائے، سیپکو نے ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو کنکشنز پر بلاجواز ڈیٹیکشن شروع کر دی ہیں۔ مئی...
    فائل فوٹو مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔ کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرکراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔ میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔میپکو  کا کہنا ہے کہ...
    سکھر(نمائندہ جسارت )سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر سندھ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنپ، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگرکررہے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور ایل پی جی کے غیر قانونی فروخت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ سیپکو حکام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط کریں۔ جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی ہو رہی ہے اور کوئی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے، وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کمشنر سکھر نے سیپکو حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر کے ٹرانسفارمروں سے غیر قانونی کنکشنز کی شکایات موصول ہوئی ہیں، وہاں فوری طور پر کارروائی کر کے کنڈے ختم کیے جائیں۔ جن...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو روہڑی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف رینجر پولیس کے ہمراہ آپریشن 40، نادہندگان کو حراست میں لیکر لاکپ کردیا، بعد ازاں بل ادا کرنیوالے صارفین کو چھوڑا گیا، سیپکو ٹیم کی جانب سے ایس ای ظہور نوناری، ایکسیئن کاشف گلزار شیخ، ایس ڈی او سجاد میمن کی قیادت میں رینجرز پولیس اور سیپکو عملے نے روہڑی کے علاقوں جی ٹی روڈ،لوکوشیڈ کھری،میمبرانی،بکرا پیڑی علیواہن،ڈھلو علیواہن میں نادہندگان کے خلاف آہریشن کرکے چالیس سے زائد صارفین کو پولیس موبائلوں میں بیٹھا کر روہڑی تھانے پرلاک اپ کردیا ، گرفتار صارفین نے بتایا کہ سیپکو کی جانب سے بلا جواز کی ڈیڈ کشن لگا کر بل لاکھوں روپے میں پہنچا دیا، بلز کو درست بھی...
    روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
    شکارپور(نمائندہ جسارت) میں سیپکو کا آپریشن 4 کروڑ 13 لاکھ روپے بقایا جات والے 13 ٹرانسفارمروں سمیت ڈائریکٹ کنڈا کنکشن کی بجلی کاٹ دی گئی شہری بجلی چوری سے اجتناب کریں تعاون کریں سہولت فراہم کریں گے، سہیل احمد ملانو ۔تفصیلات کے مطابق ای سی صابر حسین بگٹی، ایکسیئن حبیب اللہ پھنور ،ایس ڈی او سب ڈویژن ٹو سہیل احمد ملانو کی نگرانی میں ڈیفالٹ اور زیرو پیمنٹ والے ٹرانسفارمروں کی بجلی کی کنکشن کاٹ دی گئی مختلف علاقوں نم کبڑ موڑ ، بروہی کالونی ،ارائین کالونی، فش مارکیٹ، چوہان کالونی، میرانی محلہ، اسٹیشن روڈ، اسٹیشن کالونی سمیت دیگر علاقوں کی 13 ٹرانسفارمر کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اس سلسلے میں آپریشن کی نگرانی کرنے والے ایس ڈی او سب...
    سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود محکمہ سیپکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سراسر ظلم و ناانصافی ہے، سکھر سمیت گرد نواح کے علاقوں میں 14سے 18 گھنٹوں تک طویل لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کیلئے شدید پریشانیاں اور مشکلات پیدا کر دی ہیں، گھنٹوں بجلی کی بندش سے جہاں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے وہی پر گھریلو صارفین کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، محکمہ سیپکو کے اعلیٰ حکام فوری طور پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری ،مختلف فیڈرس کی ساری رات بجلی بند کرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے دس دس گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات کوئی پوچھنے والا نہیں ، بجلی کا طویل بریک ڈائون معمول بن گیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف فیڈرز پر روز رات کو بجلی بندکرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اور عوام بجلی سے محروم ہوتے ہیں،متعدد فیڈرز پر دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند کئے جانے کی بھی شکایات...
۱