محرابپور،سیپکو کا جعلی کنکشن کیخلاف نام نہاد آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-11-5
محراب پور(جسارت نیوز)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ایس اینڈ آئی ٹیم سیپکوکا محراب پور میں کنڈا، ائیرکنڈنشنرکینکشن، جعلی میٹرکیخلاف نام نہاد آپریشن ، شکایت کنندگان سے ملنے سے انکار محراب پور کے شہریوں، سیاسی،سماجی تنظیموں کی نشاندہی پر آج محکمہ ایس اینڈ آئی سکھر نے فدا بھٹو کی قیادت میں محراب پورکے بیج 12 اور دیگر بیچ کے کچھ پولوں کے کنڈے عارضی طور پر ختم کرکے تصویر بناکر چلے گئے، ٹیم نے بیج 12 ، بیج 13 اور بیج 14 کے ہزاروں کنڈوں کیخلاف آپریشن کو نام نہاد کارروائی کی نظر کر دیا، جعلی آپریشن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بجلی کی بندش اور لوڈشیڈنگ دوراینہ میں آپریشن کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ آئی سکھر کے فدا بھٹو اور لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی میں 5 ہزار بیج کے حساب سے معاملات طے ہونے کے بعد کنڈا کنکشن کیخلاف حقیقی آپریشن نہیں کیا، جماعت اسلامی، پاکستان فلاح پارٹی،کل جماعتی اتحاد، شہری اتحاد محراب پور، شہری ایکشن کمیٹی نے سیپکو ایس اینڈ آئی ٹیم میں نام نہاد کارروائی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے، سیپکو محراب پور میں ماہانہ چوری ہونے والے یونٹوں کا خسارہ کم کرنے کیلئے سینکڑوں صارفین پر ہزاروں روپے کے ڈیڈیکشن لگا ئے جاتے ہیں جن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس اینڈ ا ئی محراب پور نام نہاد
پڑھیں:
قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک‘جنگی اسلحہ بھی برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-8
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکورٹی فورسز نے یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔اہم آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔دوسری جانب صدرِ زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے ضلع قلات میںسیکورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔