قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں تبدیلی کر دی ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے۔ نئی شرح کے تحت بعض اسکیموں میں منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ کچھ میں کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرحِ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10.
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہے، جو 12.96 فیصد سے کم ہو کر 12.72 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہےجبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرحِ منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 3 سال کے لیے 10.30 فیصد اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
سیونگز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 9.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرٹیفکیٹ پر منافع میں کی گئی ہے فیصد سے گیا ہے
پڑھیں:
میٹا جعلی اشتہارات سے خطیر منافع کما رہی ہے، خفیہ دستاویزات کا انکشاف
عالمی سوشل میڈیا کمپنی میٹا (Meta) مبینہ طور پر جعلی اشتہارات اور ممنوعہ مصنوعات کی تشہیر سے خطیر آمدنی حاصل کر رہی ہے۔
رائٹرز کو موصول ہونے والی اندرونی دستاویزات کے مطابق، کمپنی نے اندازہ لگایا تھا کہ 2024 میں اس کی کل آمدنی کا 10 فیصد ایسے اشتہارات سے حاصل ہوگا جو فراڈ، دھوکا دہی یا غیر قانونی اشیا سے متعلق ہیں۔
مزید پڑھیں: میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ میٹا کے پلیٹ فارمز روزانہ قریباً 15 ارب جعلی یا فراڈ اشتہارات صارفین کو دکھاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بعض مشتبہ اشتہاری اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے زیادہ ریٹ پر اشتہارات کی فیس وصول کی گئی۔
مزید پڑھیں: اب صارفین اردو میں بھی میٹا اے آئی سے استفادہ کر سکیں گے
میٹا نے اندرونی طور پر ”Scammiest Scammers“ کے عنوان سے رپورٹس بھی تیار کیں جن میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والے اشتہاریوں کا ذکر تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
META جعلی اشتہارات خطیر منافع میٹا