لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور کے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق 10 ایچ ماڈل ٹاؤن سے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے اطلاع پاتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز و اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا گھر کی بیسمنٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔
زخمی ہونے والوں میں 11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید زوجہ سعید، 14 سالہ علینہ سعید اور 13 سالہ عرفہ سعید حادثہ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں گیس
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔