جے پور(ویب دیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے ٹیچر کے رویے سے تنگ آکر اسکول کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ امائرا چوتھی منزل سے گرنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ حکام نے اسکول کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے واقعے سے متعلقہ شواہد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ امائرا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، جو اسکول کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوگئی تھی، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

اس معاملے پر جوائنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور طالبہ ایک ٹیچر کے رویے سے پریشان تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی طلبہ سے بات کی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی ایک ٹیچر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر چوتھی منزل سے کود گئی، تاہم اسکول انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو صاف کرکے شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امائرا کی موت کی اصل وجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی، فارنزک ماہرین کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، جبکہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جہاں لڑکی کے والدین اور اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چوتھی منزل سے رویے سے

پڑھیں:

عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

فائل فوٹو

علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • کالعدم جماعت کی حمایت، لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار
  • ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم سے ادارہ نورحق میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہماکلیم اور فائزہ صدیقی اجتماع عام کے سلسلے میں ملاقات کررہی ہیں
  • علیمہ خانم کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • گوجر خان؛ اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد زیر حراست
  • نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں: خواجہ آصف
  • پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان
  • عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے