2025-11-01@22:38:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1263
«کے وزیر تھے»:
پشاور:(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں اور معاون خصوصی کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے.وزیراعلیٰ کی منظوری سے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا، پشاور سے تعلق رکھنے والے مینا خان آفریدی کو بلدیات کا محکمہ دیا گیا ہے جن کے پاس علی امین گنڈاپور کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا جب کہ ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے اس سے قبل وہ بلدیات کے وزیر تھے۔ فضل شکور خان کو پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ کا محکمہ دیا گیا قبل ازیں...
بھارت (ویب ڈیسک) جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہندو مندر میں زائرین کے ہجوم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب زئراین سری کاکولم شہر کے سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں مند ایکادشی (ہندو مذہب میں مبارک دن) کے موقع پر بڑی تعداد میں ایک ساتھ داخل ہوئے۔پون کلیان نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مندر نجی افراد کے زیرِ انتظام تھا، نائب وزیراعلیٰ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 9...
سٹی 42 : سابق وزیر دفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے۔ آفتاب شعبان میرانی چند روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آفتاب شعبان میرانی شکارپور،سندھ میں پیدا ہوئے۔ وہ 25 فروری 1990سے 6 اگست 1990ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر برائے دفاع بھے رہے تھے۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے۔ آفتاب شعبان میرانی ایک سینئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص...
مشی گن (ویب ڈیسک)داعش سے منسلک چیٹ گروپ میں نوجوان امریکا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے...
فائل فوٹو۔ سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے۔ کراچی سے اعلامیہ کے مطابق ایس ٹی ایس کے تحت لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ کے 4 مختلف پرچے تھے، چاروں پرچوں کے جوابات ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ امتحانات، کراچی میں صرف دو مراکز کی وجہ سے بدانتظامی جامعات ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انتظامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر تاج سیپا کے اعلامیہ کے مطابق جوابات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایس ٹی ایس کے جاری کردہ جوابات میں ایک بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔اعلامیہ کے مطابق یکم نومبر شام 5 بجے تک بذریعہ ای میل...
ممبئی کے علاقے پَوائی میں جمعرات کے روز 17 بچوں کو یرغمال بنانے والے شخص روہت آریہ کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق آریہ ایک ایئر گن سے پولیس پر فائرنگ کر رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائر کیا۔ گولی آریہ کے سینے کے دائیں جانب لگی، اور وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ممبئی کے جے جے اسپتال میں تیار کی جا رہی ہے۔ RA اسٹوڈیو میں 2 گھنٹے کا ڈرامائی محاصرہ یہ واقعہ RA اسٹوڈیوز نامی ایک چھوٹے فلم اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آریہ نے بچوں کو آڈیشن کے بہانے بلایا تھا۔پولیس کے مطابق تمام 17 بچے، جن کی عمریں 8 سے 14 سال...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں...
کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کے دوران اس کیس کے مرکزی کردار قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کیے ہیں۔ یہ رقم دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران، ہر بار 10 کروڑ روپے کے حساب سے برآمد کی گئی۔ اس سے قبل قیصر اقبال کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے بھی برآمد ہوئے تھے، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔ اس بات کی نشاندہی قیصر اقبال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نے کی تھی۔ نیب کے مطابق قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک...
ایک صدی پرانی یادیں حال ہی میں Wharton، مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر سامنے آئیں، جب پہلی جنگ عظیم کے دوران سمندر میں پھینکی گئی ایک بوتل دریافت ہوئی۔ یہ بوتل دو آسٹریلوی فوجیوں کی جانب سے اس وقت سمندر میں بھیجی گئی تھی جب وہ فرانس میں جنگ لڑنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ پیٹر براؤن اور ان کی بیٹی فیلیسیٹی ساحل کی صفائی کر رہے تھے جب انہیں یہ بوتل ملی۔ پیٹر کی اہلیہ ڈیب براؤن نے بتایا،ہم نے ساحل پر بہت کام کیا ہے اور کبھی بھی کچرے کو نظر انداز نہیں کیا، شاید یہ بوتل صدیوں سے ہمارا انتظار کر رہی تھی۔ بوتل کے اندر دو خطوط موجود تھے، جنہیں فوجیوں میلکم نیویل اور ولیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی اندرونی امور میں اختلافات کی وجہ سے دو الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئی ہیں، جس سے پارٹی کے اندر رابطے اور فیصلوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک فہرست جاری کی جس میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل تھے۔تاہم پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بیرسٹر سلمان اکرم راجا...
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بعد ازاں فی اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ ابھیشیک شرما 19 رنز بناکر نیتھن ایلس کا شکار بنے تھے۔ India were 1-97 before rain had the...
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، یکم اکتوبر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے جنوبی ساحل پر تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک عام ساحلی صفائی کے دوران ایک خاندان کو 109 سال پرانا بوتل میں بند پیغام ملا۔یہ بوتل دراصل پہلی عالمی جنگ کے 2 آسٹریلوی سپاہیوں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے کی یادگار ثابت ہوئی، جنہوں نے 1916 میں میدانِ جنگ سے روانگی کے وقت اپنے خطوط سمندر کی لہروں کے سپرد کیے تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیبرا براؤن اور ان کا خاندان آسٹریلیا کے وارٹن بیچ پر صفائی مہم میں مصروف تھے جب ان کی بیٹی کی نظر ریت میں دبی ایک پرانی شیشے کی بوتل پر پڑی۔ بوتل کھولنے پر اندر موجود دو پرانے خطوط دیکھ کر...
ایک لڑکے اورلڑکی میں محبت ہوگئی ، لڑکی والے کچھ بڑے لوگ تھے، اس لیے رشتے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ لڑکی بھاگ کر لڑکے کے گھر آگئی ، لڑکی کے خاندان نے اعلان کردیا کہ وہ ’’بدلہ ‘‘ لے کر رہیں گے۔ اس لڑکے کی ایک غیر شادی شدہ بہن تھی۔ بدصورت ہونے کی وجہ سے اس کوکسی نے اسے قبول نہیں کیا تھا، اس نے بدلے کا سنا تو جان بوجھ کر کھلے عام پھرنے لگی، اکثر دشمنوں کے گلی کوچوں میں پھرنے لگی کہ شاید وہ لوگ اپنا بدلہ لینے کے لیے ’’اسے‘‘ اٹھا لیں لیکن بیچاری کی امید پوری نہیں ہوئی۔ ہمارا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ رہا ہے، ہم سنتے تھے کہ اکثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میںگزشتہ شب ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں الیکٹرانکس کے تاجر معیز لاکھانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے شہریوں اور تاجروں میں شدید خوف و بے یقینی پیدا کر دی ہے۔سولجر بازار کے علاقے گرومندر یامین ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ بظاہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ27سالہ معیز لاکھانی ولد جاوید لاکھانی اپنے بھائی کے ہمراہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر کباب خریدنے آئے تھے۔ وہ موٹر سائیکل پر بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان قریب آئے اوراندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معیز شدید...
آسٹریلیا کے ساحل سے جنگِ عظیم اول میں سمندر میں پھینکا گیا ایک بوتل میں بند پیغام ملا ہے۔ اس بوتل میں 109 برس قبل دو سپاہیوں نے اپنے خطوط بند کر کے پھینکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیبرا براؤن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان وارٹن بیچ پر ساحل کی صفائی کر رہی تھیں جب ان کی بیٹی کو ایک بوتل ملی جس میں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے (1916 میں جنگِ عظیم اول میں حصہ لینے والے سپاہی) کے خطوط تھے۔ میلکم کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ جنوبی آسٹریلیا کے علاقے ولکاواٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈیبرا براؤن نے فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تجارت کے ذریعے رکوا دی، مختصر فوجی کشیدگی کے دوران سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماﺅں کے ساتھ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت جہاز...
واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں اغواء کاروں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھور چلاس سے اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین رہا ہو گئے۔ چند روز دہشتگردوں نے تھور چلاس سے واپڈا کے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ دہشتگردوں سے ملازمین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے اور اس کیلئے دیامر کے مقامی علماء کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ دونوں ملازمین کو25 اکتوبر کو تھور نالہ میں دہشتگردوں نے اغوا کر...
چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانیال مسیح اور دایام مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ دانیال کی عمر 16 سال جبکہ دایام کی عمر 18 سال تھی۔ دونوں بھائی چوہنگ کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گر گئی۔ گرنے کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر...
شہباز شریف ‘ شہزادہ محمدملاقات تجارت کے فروغ عالمی علاقائی امور رپر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل بھی موجودہ تھے
اسلام آباد+ریاض (خبر نگار خصوصی+ امیر محمد خان+ ممتاز احمد بڈانی) وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، دونوں ملکوں کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔ شہباز شریف اور شہزادہ محمد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-14 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے 2طیارے مختلف حادثوں میں تباہ ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز کے آپریشنز کا حصہ تھے، جو امریکی بحری بیڑے کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہازوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایف 18سپر ہورنیٹ لڑاکا طیارہ معمول کی مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ چند گھنٹے بعد اسی بحری جہاز کے فضائی ونگ سے وابستہ ایک ایم ایچ 60سی ہاک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا،جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں واقعات میں تمام ہوابازوں...
اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مشرقی ساحلی پٹی پر واقع گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کبھی پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے امیدوں اور خوشحالی کے مسکن سمجھے جاتے تھے۔ یہاں روزگار، سہولیات اور سکون بیک وقت میسر تھے۔ 1970 کی دہائی میں پاکستان اسٹیل ملز کے قیام کے ساتھ ان بستیوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اسٹیل ملز کا باقاعدہ افتتاح 1985 میں ہوا، جہاں لگ بھگ 18 ہزار ملازمین خدمات انجام دیتے تھے۔ انتظامیہ اور مزدور یونینز کے باہمی معاہدے کے تحت گلشن حدید کو مختلف فیزز میں ترقی دی گئی، اور فیز 4 تک ہزاروں خاندان آباد ہو گئے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ ترقی زوال میں بدلتی چلی گئی۔ 1990 کی دہائی کے بعد انتظامی نااہلی،...
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم...
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے انکشاف کیا کہ والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کر دی تھی۔ جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے والد سے جڑی یادیں اور ان کے آخری ایام سے متعلق جذباتی گفتگو کی۔ سیف اللہ جنید نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب ان کی عمر صرف 14 سال تھی، انہیں یاد ہے کہ والد کی شہادت سے تقریباً چھ سے آٹھ ماہ قبل انہوں نے والدہ سے کہنا شروع کردیا تھا کہ تم ناراض مت ہونا، لیکن وہ اللہ سے اپنے لیے شہادت کی دعا مانگ...
پاکستان کرکٹ پر محمد برادران کے راج کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے 101 ٹیسٹ میچوں میں سے 100 میں حنیف محمد، وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد میں سے کوئی ایک بھائی ضرور شامل رہا، اور نمائندگی کی یہ صورت 89 میچوں میں مسلسل رہی۔ زمانی اعتبار سے یہ عرصہ سنہ 1952 سے 1978 تک پھیلا ہوا ہے۔ ان ٹیسٹ کرکٹر بھائیوں کے کارناموں کا مختلف حوالوں سے تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔ آج ہم نے 24 اکتوبر کے حوالے سے ان کے کارنامے اجاگر کرنے ہیں جو ان کے لیے ہی نہیں کرکٹ کے لیے بھی خاص ہیں۔ 24 اکتوبر 1969 کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں یہ تین بھائی میدان...
مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دوستارم- پانچ کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخوا میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان 25 نومبر 2024ءکو معاملات طے پا گئے تھے جن کے تحت عمران خان کی رہائی ہونا تھی۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر کو شروع ہوئے جس کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنی تھی، کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور رانا ثناءشامل تھے۔ ایک موقع پر میں بھی اس کمیٹی میں شامل ہوا، ان مذاکرات میں حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان کچھ باتوں پر اتفاق ہو گیا تھا جن میں عمران...
مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق "دوستارم- پانچ" کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخواٰ میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں بروئے...
پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
میانمار کی فوج نے بدنام زمانہ سائبر کرائم مراکز پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے نتجے میں 700 سے زائد بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم وہاں پکڑے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس نے بتایا کہ اب تک 677 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جو میانمار کی سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد میانمار سے ایک ندی کو تیرتے ہوئے سرحد پار پہنچے اور پکڑے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت اور تھائی لینڈ سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ یہ افراد میانمار میں بدنام زمانہ کی فوج نے ’’کے کے پارک‘‘ نامی...
نجی نیوز چینل کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے تین ارکان میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ، اور خالد زبیر نثار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا ہے۔ یہ تینوں ارکان پہلے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان میں جھگڑے کے بعد پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیے گئے تھے۔ اس وقت جب معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، ملک محمد احمد خان بیرون ملک دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے معطل ارکان نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا ہے کہ وہ رول نمبر 210 کے تحت معطلی کے خلاف عدالت میں کیس جاری...
اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے آج شام سرینا چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ فائر لگنے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایس پی آئی 9 انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے اندر ہی فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ It’s really hard to explain depression to someone who hasn’t felt...
یلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چی میں مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا میں دو ممالک افغانستان اور پاکستان میں پولیو موجود ہے، ہم پولیو والے ملک کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے تو صحت مند معاشرہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات دینا بند کر دی تھیں، جس کو چیلنج سمجھا، ہم بھارت سے جو ویکیسن منگواتے تھے وہ ویکسین اب یہیں بنے گی، پاکستان میں لوگ بیماری کی وجہ سے سطح غربت سے نیچے جا رہے ہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے،...
معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔ 35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔ فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔ ریشبھ نے اولییسیا...
معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیری پولیس نے قتل کے دو اشتہاری میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے سیری کے علاقے میں 2024ء کے قتل کیس کے اشتہاری 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر توکل علی میر جت روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان وقار احمد عرف وکیل ماچھی اور اسکی اہلیہ گل بانو عرف پری کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سیری تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے 3مارچ 2024ء کو رکشہ ڈرائیور عمران پھلپھوٹوکوقتل کرکے کر اسکا رکشہ اور موبائل فون لے کرفرار ہوگئے تھے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سیری پولیس کی کارکردگی کو سراہتے...
مغربی یوگینڈا میں دو بسوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ خوفناک حادثہ بدھ کی علی الصبح کِریاندونگو کے علاقے میں پیش آیا، جو دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 125 میل شمال میں واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک یوگینڈا پولیس کے مطابق دونوں بسیں مخالف سمتوں میں سفر کر رہی تھیں اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تصادم کا شکار ہو گئیں۔ ????Forty-six lives gone in a single crash. Uganda’s roads have become death traps, and every tragedy like this exposes how little is done about safety enforcement. Bad infrastructure, reckless...
سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں 72 خطرناک ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ہتھیار ڈال دیے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس لائن شکارپور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ سرنڈر عمل میں آیا جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پیش ہوئے اور اپنے جدید اسلحے کو قانون کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں جمع کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور دیگر بھاری ہتھیار شامل تھے۔ ان ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی، جس سے ان کے خطرناک ماضی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان میں کئی بدنام ڈاکو شامل...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے۔پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق...
—فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسیاسی اور غیرسنجیدہ شخصیت تھے، وہ کبھی گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بات کرتے تھے تو کبھی کہتے بلاول بھٹو زرداری کو کے پی نہیں آنے دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عہدہ ملنے پر عاجزی اختیار کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کے جانے پر جتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی...
اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد دسویں روز بھی بند رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی 68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔ ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے...
حماس آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جب کہ غزہ کو آج 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کی گئی تھی۔ حماس نے آج رات مزید دو لاشیں اسرائیل کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملبے تلے دبی دیگر لاشوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ جیسے جیسے یرغمالیوں کی لاشیں ملتی جائیں گے۔ انھیں اسرائیل بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس 28 میں سے اب تک 9 لاشیں واپس کرچکا ہے جب کہ تقریباً 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے...
ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ...
گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ...
اسلام آباد: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ کا کہنا تھا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔ سی این این نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں...
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کے لیے موت کا پیغام لے آیا—اٹلی کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، جن میںپاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، اریٹیریا اور صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ کشتی حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایک اور کشتی، جس میں 35 افراد سوار تھے، وہ بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص...
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے دو اہم شعبوں—کرکٹ اور فیشن—پر کھل کر بات کی۔ خاص طور پر اپنے کرکٹ کے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ ہمایوں نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر 15، 17 اور 19 کی سطح پر کرکٹ کھیلنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ان کے زمانے میں ٹرائلز کے دوران اسٹیڈیم میں تقریباً 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے، جن میں سے صرف 100 کو منتخب کیا جاتا تھا۔ خوش قسمت ہو کہ وہ کراچی کی ایک بڑی اکیڈمی سے تعلق رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ “A کیٹگری” کی اسٹیمپ ہوتی تھی...
ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔ حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔ اداکارہ...
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں...
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے غیر رسمی...
—’جیو نیوز‘ گریب بہاولپور میں حکومتِ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی طور پر شادیاں کی گئیں۔اجتماعی شادیوں میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے، ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔بہاولپور میں حکومت پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جن میں 166 مسلم، 5 کرسچن، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے، تقریب میں دلہا، دلہنیں اور ان کے والدین خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں اںصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں گے، فوج آرٹیکل 245 کے تحت آتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی...
پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیان انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over the...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 افراد، جن میں سے زیادہ تر سینئر جنرل اور پارٹی کی فیصلہ ساز مرکزی کمیٹی کے ارکان تھے، پر سنگین مالیاتی جرائم کا شبہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے لیکن مغربی تجزیہ کار اسے سیاسی اقدام کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ چین میں فوج سے نکالے گئے اعلیٰ جرنیلوں میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت...
ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کا اسٹیج ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑی تھیں۔ مدیحہ شاہ نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کی یادیں تازہ کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ افضال احمد کے اسٹیج ڈرامے ’جنم جنم کی میلی چادر‘ کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی، کیونکہ یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ بار بار تبدیل ہوتے تھے۔ ان کے مطابق ڈرامے کے مجموعی طور پر سات سیٹ تھے، جن میں بازار، کنواں، بچپن، ٹرین، گڑھا جس میں پانی بھرا جاتا تھا اور چاند جیسے مناظر شامل...
برازیل میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو اے آئی کی مدد سے “معجزاتی دعائیں” تیار کر کے عوام کو فروخت کر رہا تھا۔ تحقیقات کے مطابق اس گروہ نے اے آئی ٹولز کی مدد سے ایسی دعائیں تخلیق کیں جو بظاہر قدیم مذہبی متون یا “الہامی کلمات” معلوم ہوتی تھیں۔ ملزمان دعویٰ کرتے تھے کہ یہ دعائیں بیماریوں، مالی مشکلات اور روحانی مسائل کا فوری حل فراہم کرتی ہیں۔ یہ “دعائیں” آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھاری قیمتوں پر بیچی جا رہی تھیں، اور کئی لوگوں کو دھوکہ دے کر لاکھوں کمائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سربراہ نے اے آئی سے تخلیق شدہ مذہبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عہدے سے ہٹائے گئے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک اور احتجاجی مارچ کے بجائے مذاکرات کے حامی تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ احتجاجی مہم کے نتیجے میں پارٹی کارکنوں کا مزید خون بہنے سے بچنا چاہیے۔تاہم پارٹی کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر یہ مشورہ قبول نہیں کیا اور اپنی سیاسی رہائی اور مقاصد کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک جاری رکھنے پر زور دیا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور گزشتہ سال نومبر کے احتجاجی مارچ میں پیش آنے والے تشدد کے بعد دوبارہ کسی قسم کے تصادم کے حق میں نہیں تھے۔ ایک سینئر رہنما کے مطابق، وہ ان افراد میں شامل تھے جو سمجھتے تھے کہ...
صنعا:۔ یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عبدالکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اگرچہ حوثیوں نے ان کی ہلاکت کا براہ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، تاہم بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ خیال رہے کہ اگست میں یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں کا ہدف...
جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">براسیلیا: برازیل میں جعل سازوں کے ایک گروہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی کرامات کی دعائیں تیار کر کے سادہ لوح مذہبی افراد کو بیچ کر بھاری منافع کما لیا، پولیس نے دو سال سے جاری اس دھوکہ دہی میں ملوث 35 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان مختلف شہریوں سے فون کالز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کرتے، ان کی ذاتی زندگی اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے اور پھر اے آئی کی مدد سے ہر شخص کے لیے مخصوص دعا تیار کرتے تھے، یہ دعائیں بیماریوں کے علاج، قسمت بدلنے یا مشکلات کے خاتمے کے دعوؤں کے ساتھ فروخت کی جاتی تھیں۔پولیس کے مطابق...
اسلام آباد کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلائے صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد، شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، جو اڈیالہ جیل میں ہی منعقد ہوئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ عمران خان کی بہنیں، ان کے بہنوئی سہیل خان اور قریبی ساتھی نوشیروان برکی نے سماعت میں شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی کی سینیٹر...
امریکی صدر نے پھر پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے، بولے اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ اُس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی-
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر اسپیکر چیمبر میں ہوئی، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ شیر افضل مروت جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا، مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ ب ±را نہ مانیں تو ایک بات کہ دوں، جس پر وہ بولے ضرور تو عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں ان میں...
اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں، ان میں سے اکثر مسخ شدہ ہیں۔ کئی کے ہاتھ ہتھکڑی میں بندھے تھے اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قتل سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد روز سے بھوکا رکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گذشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کیں، جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ کل...
مصر میں غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا اور دلچسپ لمحہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس کے دوران اردوان نے میلونی سے گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کی ظاہری شخصیت کی تعریف کی اور کہا،آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، میں نے آپ کو جہاز سے اترتے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا… آپ کو سگریٹ چھوڑ دینی چاہیے! یہ سن کر قریب کھڑے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون قہقہہ لگا بیٹھے اور مزاحیہ انداز میں بولے:یہ ناممکن ہے! میلونی نے بھی مسکراتے ہوئے فوراً جواب دیا: مجھے معلوم ہے… لیکن اگر میں نے سگریٹ چھوڑ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، شیر افضل مروت جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا، مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ ’اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہ دوں، جس پر وہ بولے ضرور تو عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس...
ہارڈویئر کے کاروبار سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر تک کا سفر، آج انتقال کرنے والے سراج الدین درانی کون تھے؟
آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
غزہ: اسرائیلی جیل میں 20 ماہ قید کے بعد رہائی پانے والے غزہ کے فوٹو جرنلسٹ شادی ابو سیدو نے قید کے دوران ہونے والے سنگین مظالم اور ناقابلِ برداشت اذیتوں کی تفصیلات بیان کر دیں۔ بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں شادی ابو سیدو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو انسانی وقار سے محروم کر کے بدترین تشدد، بھوک، پیاس اور نفسیاتی اذیتوں میں رکھا جاتا ہے، ہم روز ایک بار نہیں، ہزار بار مرتے تھے، ہمیں نیند، بھوک، پیاس اور کھانے کا ذائقہ تک بھلا دیا گیا تھا، رات کے وقت ہم پر پانی پھینکا جاتا، مارا پیٹا جاتا، اور ہر لمحہ خوف میں رکھا جاتا تھا۔ ابو سیدو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی جیل میں 20 ماہ قید کے بعد رہائی پانے والے غزہ کے فوٹو جرنلسٹ شادی ابو سیدو نے قید کے دوران ہونے والے سنگین مظالم اور ناقابلِ برداشت اذیتوں کی تفصیلات بیان کر دیں۔بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں شادی ابو سیدو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو انسانی وقار سے محروم کر کے بدترین تشدد، بھوک، پیاس اور نفسیاتی اذیتوں میں رکھا جاتا ہے، ہم روز ایک بار نہیں، ہزار بار مرتے تھے، ہمیں نیند، بھوک، پیاس اور کھانے کا ذائقہ تک بھلا دیا گیا تھا، رات کے وقت ہم پر پانی پھینکا جاتا، مارا پیٹا جاتا، اور ہر لمحہ خوف میں رکھا جاتا تھا۔ابو سیدو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 10 اکتوبر کو لاہور سے الاقصیٰ مارچ کا آغاز کیا، اس مارچ نے اسلام آباد پہنچ کر امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنا تھا اور ایک یادداشت جمع کرانی تھی۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطابق اس مارچ کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام اور غزہ کی صورتحال پر اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ تاہم اس مارچ نے پرتشدد شکل اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور متعدد راستے بھی بند ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج میں گاڑیاں جلانے کی ویڈیوز وائرل، ’ریاست کو انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا‘ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک ایس ایچ...
کراچی: راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب رینجرز اہل کاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں عباسی سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان سے ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں انہوں نے خود بھی کبھی نہیں سنا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا ایک حیران کن مطالبہ کر دیا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں عام معافی دی جانی چاہیے۔ اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کے بہترین ہتھیار اسرائیل کو فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو انہیں ہتھیاروں کی درخواست کے لیے فون کیا کرتے تھے، اور بعض ہتھیار ایسے تھے جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی سنا بھی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن...