اسرائیلی جیلوں میں ہر روز ہزار بار مرتے تھے، غزہ کے فوٹو جرنلسٹ کی لرزہ خیز روداد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
غزہ: اسرائیلی جیل میں 20 ماہ قید کے بعد رہائی پانے والے غزہ کے فوٹو جرنلسٹ شادی ابو سیدو نے قید کے دوران ہونے والے سنگین مظالم اور ناقابلِ برداشت اذیتوں کی تفصیلات بیان کر دیں۔
بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں شادی ابو سیدو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو انسانی وقار سے محروم کر کے بدترین تشدد، بھوک، پیاس اور نفسیاتی اذیتوں میں رکھا جاتا ہے، ہم روز ایک بار نہیں، ہزار بار مرتے تھے، ہمیں نیند، بھوک، پیاس اور کھانے کا ذائقہ تک بھلا دیا گیا تھا، رات کے وقت ہم پر پانی پھینکا جاتا، مارا پیٹا جاتا، اور ہر لمحہ خوف میں رکھا جاتا تھا۔
ابو سیدو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قید کے دوران انہیں یہ کہہ کر اذیت دی کہ ہم نے تمہارے بچوں کو مار دیا ہے، تمہارا غزہ ختم ہو گیا ہے، رہائی کے بعد جب وہ غزہ واپس پہنچے اور اپنے بچوں کو زندہ دیکھا تو وہ سکتہ میں آ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سال بھوکا رہا، بھوکا جیل گیا اور بھوکا ہی واپس آیا، میرے جسم پر زخموں کے نشان ہیں مگر اصل زخم وہ ہیں جو روح پر لگائے گئے، اسرائیل ہمیں انسان نہیں جانور سمجھتے تھے۔
ابو سیدو نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید دیگر فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے آواز بلند کریں، جو آج بھی بدترین مظالم کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ شادی ابو سیدو کو مارچ 2024 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الشفا اسپتال پر حملہ کیا تھا، جہاں درجنوں مریض، طبی عملہ اور شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رہائی کے بعد جب وہ غزہ واپس پہنچے تو شہر کی تباہی دیکھ کر وہ رنجیدہ ہو گئے،میں غزہ میں داخل ہوا تو لگا جیسے یہ قیامت کا منظر ہے، یہ وہ غزہ نہیں رہا جسے میں جانتا تھا۔
یاد رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی
امریکی گلوکارہ کیتھرین الزبتھ ہڈسن المروف کیٹی پیری نے کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور پاپ اسٹار کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، تصویر وائرل
13 اکتوبر کو لندن کے O2 ایرینا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے اسٹیج پر ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن، انگلینڈ، تم لوگ پیر کی رات کو کام اور اسکول کے ایک پورے دن کے بعد بھی ایسے ہو؟
پھر مذاقاً کہا کہ اسی لیے میں ہمیشہ انگریز مردوں کے عشق میں پڑ جاتی ہوں مگر اب نہیں۔
اسی شو کے دوران ایک مداح نے انہیں اچانک شادی کی پیشکش بھی کی جسے کیٹی نے مسترد کر دیا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کاش تم نے یہ 48 گھنٹے پہلے پوچھا ہوتا۔
مزید پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تبصروں سے چند روز قبل کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئیں جن میں دونوں کو کیلیفورنیا کے ساحلِ سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر بوسہ لیتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر میل آن سنڈے نے حاصل کیں اور ان سے ان کے درمیان مبینہ رومانس کی خبروں کو تقویت ملی۔
ایک ذریعے نے دی سن کو بتایا کہ دونوں رواں سال کے آغاز سے ہی خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ کیٹی دورے پر ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت ساتھ نہیں گزار پا رہے مگر دونوں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جیسے کہ فیس ٹائم اور میسجنگ کے ذریعے۔
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی میں اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں جن سے ان کی ایک 5 سالہ بیٹی ڈییزی ڈوو بلوم ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹن ٹروڈو نے ہندوؤں کی علامت سواستیکا کو ’نازی‘ سے تشبیہ دے دی
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2023 میں اپنی سابقہ اہلیہ صوفی سے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کی۔ ان کے 3 بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹروڈو پیری رومانس جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو