کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
امریکی گلوکارہ کیتھرین الزبتھ ہڈسن المروف کیٹی پیری نے کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور پاپ اسٹار کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، تصویر وائرل
13 اکتوبر کو لندن کے O2 ایرینا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے اسٹیج پر ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن، انگلینڈ، تم لوگ پیر کی رات کو کام اور اسکول کے ایک پورے دن کے بعد بھی ایسے ہو؟
پھر مذاقاً کہا کہ اسی لیے میں ہمیشہ انگریز مردوں کے عشق میں پڑ جاتی ہوں مگر اب نہیں۔
اسی شو کے دوران ایک مداح نے انہیں اچانک شادی کی پیشکش بھی کی جسے کیٹی نے مسترد کر دیا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کاش تم نے یہ 48 گھنٹے پہلے پوچھا ہوتا۔
مزید پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تبصروں سے چند روز قبل کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئیں جن میں دونوں کو کیلیفورنیا کے ساحلِ سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر بوسہ لیتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر میل آن سنڈے نے حاصل کیں اور ان سے ان کے درمیان مبینہ رومانس کی خبروں کو تقویت ملی۔
ایک ذریعے نے دی سن کو بتایا کہ دونوں رواں سال کے آغاز سے ہی خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ کیٹی دورے پر ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت ساتھ نہیں گزار پا رہے مگر دونوں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جیسے کہ فیس ٹائم اور میسجنگ کے ذریعے۔
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی میں اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں جن سے ان کی ایک 5 سالہ بیٹی ڈییزی ڈوو بلوم ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹن ٹروڈو نے ہندوؤں کی علامت سواستیکا کو ’نازی‘ سے تشبیہ دے دی
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2023 میں اپنی سابقہ اہلیہ صوفی سے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کی۔ ان کے 3 بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹروڈو پیری رومانس جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹروڈو پیری رومانس جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جسٹن ٹروڈو کی کیٹی پیری
پڑھیں:
پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد میں منعدہ پاک ویتنام بزنس فورم میں شرکت کی ،
بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وزیر تجارتجام کمال خان ،سیکٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام کی شرکت ،
فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے انتہائی کم ہے،
پاکستان اور ویتنام میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں،
علاقائی سطح پر تجارتی تعلقات میں اصافہ خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،
دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سطح پر روابط کو مظبوط بنانے، صنعتی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،
ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں،
دونوں ممالک کے درمیان لارج ،میڈیم اور سمال سکیل پر تعاون کے وسیع امکانات موجودںہیں،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، بزنس کمیونٹی اس سے بھرپور فایدہ اٹھائے گی،
دونوں ممالک سائینس اینڈ ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل ،زراعت،سی فوڈ،حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں، چینی وزارت تجارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز چین کی اشیاء کی درآمد و برآمد 33.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، چینی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن ملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم