دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ: محسن نقوی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ اور پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائٹ فار گلوری کے مقابلے دیکھے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی جناح اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تھے۔
محسن نقوی نے باکسنگ مقابلوں میں گہری دلچسپی لی اور پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔محسن نقوی نے کامیاب باکسرز میں میڈل بھی تقسیم کیے۔
برطانوی باکسر جمیز میٹکالف نے ایشیاگولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔جیمز میٹکالف نے ڈومینیکا ریپبلک کے جیولو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
ارجنٹائن کے باکسر البرٹو پلمیٹانے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے ایشیاء ساؤتھ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل حاصل کیا۔
امریکی باکسر لارنس نیوٹن نے سپر بنٹم ویٹ باوٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔لارنس نیوٹن نے ڈومینیکن ریپبلک باکسر جون السنٹرا کو ہرایا۔ فائٹ کا فیصلہ چھ راؤنڈ مکمل ہونے پر امریکی باکسر کے حق میں دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا
ٹیکساس میں ہونے والے ‘ورلڈز اسٹرونگسٹ وومن 2025’ کے فائنل میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جب امریکی ایتھلیٹ جیمی بوکر نے گولڈ میڈل جیت لیا جنہیں اب ٹرانسجینڈر قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی اسٹار اینڈریا تھامسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بظاہر کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی کونسی شقیں خلاف شریعت ہیں؟
کئی ایتھلیٹس اور کوچز کا الزام ہے کہ بوکر نے اپنے پس منظر سے متعلق معلومات چھپائیں اور وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، جس پر شفافیت اور مقابلے کی منصفانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ 3 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن ربیکا رابرٹس نے دعویٰ کیا کہ نہ انہیں اور نہ ہی منتظمین کو بوکر کی جنس کی معلومات کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیٹیگری کی حفاظت ضروری ہے اور طاقت پر مبنی کھیلوں میں حیاتیاتی فرق نمایاں اثر ڈالتے ہیں۔
تھامسن کے کوچ لارنس شالائی نے بھی بوکر کی جیت کو متنازع قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تھامسن ہی ‘حقیقی عالمی چیمپیئن’ ہیں۔ اس تنازعے کے بعد بوکر کے اسپانسر آئرن ایپ نے اعلان کیا کہ ایتھلیٹ نے مبینہ طور پر اہم معلومات چھپائیں، جس کے بعد کمپنی نے انہیں اپنی اسپانسرشپ سے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ
دوسری جانب 2023 کے ورلڈز اسٹرونگسٹ مین، مچل ہوپر نے بھی نتائج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خواتین کے کھیلوں کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
تاہم جیمی بوکر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی جیت کی توقع نہ تھی اور وہ اپنے ساتھی ایتھلیٹس کی حمایت سے متاثر ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
transgender ٹرانسجینڈر عورت مرد