خالد خورشید نے نون لیگ کو چینلج کر دیا، اہم ویڈیو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خالد خورشید نے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کے گلگت میں کیے گئے خطاب کے ردعمل میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے دعوے درست ثابت ہوئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خالد خورشید نے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کے گلگت میں کیے گئے خطاب کے ردعمل میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے دعوے درست ثابت ہوئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امیر مقام اور احسن اقبال الیکشن ہارے ہوئے فارم 47 کے ذریعے غیر قانونی طور پر آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چیلج کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں جب نواز شریف کی حکومت تھی اور جی بی میں حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ تھے، اس وقت پی ایس ڈی پی فنڈ میں جی بی کا حصہ صرف ایک ارب روپے تھا۔ نواز کی حکومت گرنے کے بعد عمران خان وزیر اعظم بنے تو انہوں ںے دس ارب روپے کر دیا، اس وقت حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ تھے۔ جب میں وزیر اعلیٰ بنا تو خان صاحب نے بیس ارب روپے کر دیا۔ ساری ایلوکیشن خان صاحب نے دیا، وفاق میں رجیم چینج کے بعد وفاق نے پی ایس ڈی پی کی مد میں صرف 70 کروڑ روپے رکھے۔ خالد خورشید نے کہا کہ اگر عمران خان دور کے ایلوکیشن سے ہٹ کر ایلوکیشن دکھا دے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نگران حکومت بن چکی، لوٹوں کا دور ختم ہوا، اب عوامی عدالت انشاء اللہ لوٹوں کو اور ووٹ چوروں کو ان کے کیفرِکردار تک پہنچائے گی۔نگران وزیر اعلیٰ کو نئے منصب کی مبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آنے والے الیکشن صاف اور شفاف کروائیں گے اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں بھرپور شریک ہونے دینگے اور کسی بھی حلقہ میں کسی طرح کی حکومتی اور ریاستی اداروں کو مداخلت نہیں کرنے دینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد خورشید نے وزیر اعلی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔