سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے وزیراعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لیے منتخب ہوئے ہیں اور عوامی مسائل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر وزیراعلیٰ اڈیالہ کا مجاور بن کر دھمال ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں، لیکن جلوس نکالنے آئے تو معاملہ مختلف ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہوگی، انہیں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی اور جب آتی ہے تو ملک کے خلاف ہوتی ہے۔
انہوں نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے 8 گرائے گئے رافیل طیاروں کی وضاحت دینے میں ناکام رہا اور پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی کے باعث بھارت مجبور ہو کر پیچھے ہٹا۔
مزید پڑھیں: امپیریئل کالج پر منفی پروپیگنڈا تحریک فساد کی کارروائی ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج پر بھی کہا کہ جو بھی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ شوق سے اپنا حق استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ کا مجاور سہیل آفریدی عظمیٰ بخاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ کا مجاور سہیل ا فریدی اڈیالہ کا مجاور وزیر اطلاعات کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :