بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسکرین گریب : جیو نیوز
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دہشتگردوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت ناکام بنا دیا جس کے باعث عوامی انفرااسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔
اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس سے پہلے بنوں ریجن میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ