خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 30 ہوگئی۔
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں 10 خارجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے، ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرز نیاز علی، عبداللّٰہ عرف شپونکوئی، کمانڈر رسول عرف اَریانہ شامل ہیں۔ دوسری جانب نصر خیل میں ایک اور کاروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ ڈومیل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا انکی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق لکی مروت میں دو ہائی پروفائل کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خوارج نشان عبرت بنے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ ’الخوارج‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔
اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔