کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے درج مقدمے پر لیاقت محسود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم لیاقت محسود کے اقدامات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اور عدالت سمجھتی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کا بنتا ہے۔

جج نے کہا کہ تفتیشی افسر کے شواہدمیں واضح ہےکہ ملزم کے گارڈ نے شہریوں پربراہ راست فائرنگ کی لہٰذا ملزم کو شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا مرتکب پایا گیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے یہ بھی کہا کہ گارڈ کے پاس اسلحے کا پرمٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، ملزم کے گارڈ کے پاس اسلحہ رکھنےکا پرمٹ نہیں ہے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کے گارڈ کی فائرنگ سے انسانی جان کا نقصان ہو سکتا تھا۔

درخواست ضمانت منسوخ ہونے کے فیصلے کے وقت لیاقت محسود عدالت میں موجود نہیں تھے، سلمان مجاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت محسود صبح عدالت میں حاضری لگا کر چلے گئے تھے۔

عدالت نے لیاقت محسود کے گارڈ جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست بھی مسترر کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لیاقت محسود کہ ملزم ملزم کے کے گارڈ

پڑھیں:

محبت ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری سے قتل کردیا،ملزم گرفتار

 

تامل ناڈو(ویب ڈیسک)پولیس نے 12 ویں جماعت کی طالبہ کو چھری مار کر قتل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی ریاست تمل ناڈو میں 21 سالہ نوجوان نے اسکول کی طالبہ کو بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان گزشتہ کئی ماہ سے بارہویں جماعت کی طالبہ کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا۔

نوجوان نے نہ صرف لڑکی کو خطوط لکھے بلکہ متعدد بار راستے میں روک کر بات کرنا چاہی تھی اور ہر بار لڑکی نے انکار کردیا تھا۔

جس پر نوجوان لڑکے کو غصہ آگیا اور اس نے محبت سے مسلسل انکار پر اسکول جاتے ہوئے لڑکی پر حملہ کردیا۔

21 سالہ نوجوان نے 12 ویں جماعت کی طالبہ پر چھری سے پہ در پہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

عینی شاہدین نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ چھری لہراتا ہوا فرار ہوگیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

تمل ناڈو پولیس نے رمیش ورم علاقے میں 21 سالہ مونییارج کو طالبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ
  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا
  • آفاق احمد ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے کیس سے بری
  • ڈمپر جلانے کا کیس: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
  • علیمہ خان انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، وارنٹس منسوخ کر دیے گئے
  • ہزاروں ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ‘ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست
  • محبت ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری سے قتل کردیا،ملزم گرفتار
  • کراچی: موبائل ہیک کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور