ہزاروں ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ‘ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے17ہزار ایکڑزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاریفرنس ،سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ ملک ریاض، احمد علی ریاض، فیصل سرور قریشی سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اداروں کولکھے گئے خطوط کے جواب کا انتظار ہے، خطوط کے جواب ملنے پر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا جائیگا۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست مستردکی جائے، ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کی جائے، ملزم طفیل خاصخیلی، میر محمدگھارو اور دیگر نے ای سی ایل پر اعتراض جمع کرادیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔