پنجاب حکومت کا غیرقانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اْ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد پاکستان بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی آگئی ہے اس سلسلے میں کراچی میں سہراب گوٹھ پر واقع افغان بستی کو مسمار بھی کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔