سٹی 42 : راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 38غیر قانونی مقیم افغان باشندوں  کو حراست میں لیا گیا۔ 

سرچ آپریشنز میں 1271 گھر،642دوکانیں،63 ہوٹل اور مجموعی طور پر1978افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ جس کے دوران 38غیر قانونی مقیم افغان باشندوں  کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سرچ آپریشنز کے دوران2بھٹہ،15کباڑخانے،03 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ  کی گئی۔ 

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

کوائف کرایہ داری کا  اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف11مقدمات اور اسلحہ آتشیں برآمد ہونے والے 3افراد کے خلاف 3  مقدمات  درج کیے گئے۔ 

سرچ آپریشنز تھانہ پیرودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال ،ریس کورس، صدرواہ۔ نصیر آباد، کینٹ ،مورگاہ   ، روات،چونترہ, جاتلی،مندرہ،گوجر خان اوردھمیال کے علاقوں میں کیے گئے۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی