2025-11-19@12:47:15 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کمپنی کے مطابق یہ مقامی وسائل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک کو درپیش توانائی بحران کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور اسے سیمبر فارمیشن میں 3،800 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ یہ کام او جی ڈی سی ایل کی اپنی تکنیکی مہارت...
سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں توانائی اور معدنی شعبوں میں ترقی کا نیا دروازہ کھُل گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کےعمل میں تیزی آچکی ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کے تیل، گیس اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ کے بعد اقتصادی تعاون میں تیزی متوقع کی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بہتری اور روزگار کے نئےمواقع فراہم کرے گی۔ سعودی عرب تیل ریفائنری، نئی گیس پائپ لائنز اور کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ...
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایچ ای محمد اقبال حسین نے وزارت پٹرولیم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر چونا پتھر، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ وزیر پٹرولیم کا تعلقات مزید گہرا کرنے کا عزم وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف برادر ملک بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے لیے پُرعزم ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے...
گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) 'منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک اپنے راستے اور طریقے متواتر تبدیل کرنے لگے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دینا ضروری ہے جبکہ نوعمر افراد کو سکولوں میں آگاہی دے کر منشیات کے مسئلے کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔'پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے نمائندے ٹرالز ویسٹر کہتے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے درمیان تعلق بڑھ رہا ہے۔ جب منظم جرائم پیشہ گروہ اپنا نیٹ ورک بنا لیتے ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیاں محفوظ انداز میں...