یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کب اور کہاں ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، کی صدارت میں ہوا، جس کے دوران یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ شرکاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔