امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام محرومیوں کے ازالے، ڈاکو راج، بے امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور اجتماع عام میں کراچی تا کشمور عوام بھرپور شرکت کرکے بیداری کاثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47ء کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں تلے روند کر جمہوریت، آئین اور دستور کو دفن کردیا، عوام کو طاقت کا سرچشمہ کہنے والی جماعت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ طاقت کا سرچشمہ صرف اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتے ہیں، جماعت اسلامی فرسودہ نظام، سودی معاشی پالیسیوں اور عوام کے تمام تر مسائل کی حل کیلئے مینار پاکستان پر بدلو نظام اجتماع عام کا انعقاد کرکے نئی تحریک شروع کرنے جارہی ہے جس میں سندھ کے عوام ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ضلعی ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کاشف شیخ نے مزید کہا کہ پورا ملک فردِ واحد کے قبضے میں دے دیا گیا ہے، ہر ادارہ، حتی کہ عدلیہ کو بے بس کردیا گیا، 27ویں غیر آئینی ترمیم دراصل پاکستان میں بادشاہت کا آغاز ہے جسے پاکستان کا ہر باشعور شہری یکسر مسترد کرتا ہے، جمہوری و سیاسی پارٹیاں آئین و قانون کی بالادستی پر مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوتی، 26ویں اور 27ویں ترمیم منظور کرنے والی سیاسی جماعتیں قومی مجرم ہیں جنہیں آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی، جمہوریت پر یقین رکھنے والی تمام سیاسی، مذہبی جماعتیں، وکلاء، طلبا اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں ایسی آمرانہ، غیرجمہوری اقدامات کیخلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ پر حکمرانی سندھ کے لوگوں پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے، تیل، گیس، کوئلے سمیت قدرتی وسائل اور زراعت سے مالا مال صوبے کے وسائل پر وڈیروں کا قبضہ ہے جبکہ عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے

پڑھیں:

فارم 47کی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں، حافظ نعیم

28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے
ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب ایک ہیں۔ ن لیگ ہو، پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم سب ایک دوسرے کی اتحاد ہیں۔ کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی حالیس سال سے رفاقت ہے، جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، اراکین گورننگ باڈی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان ساجد ناموس بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم 73ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، جماعت اسلامی
  • 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم عوام کے مفاد میں نہیں ہیں یہ آئین سے متصادم ہے: اسد قیصر
  • فارم 47کی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں، حافظ نعیم
  • اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
  • ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، کاشف سعید شیخ
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • پی پی نے بلدیاتی نظام پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی ‘سندھ میں صوبہ بھی بنے گا‘ایم کیو ایم
  • ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں