Daily Sub News:
2025-11-19@15:41:36 GMT

وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل کی تعمیر کے لیے تمام انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ شاندار منصوبہ آنے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ کے دوران غیر ملکی معزز مہمانوں کی رہائش اور میزبانی کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو باضابطہ طور پر مدعو کر لیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے عالمی ٹینڈر میں بتایا گیا ہے کہ سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر انٹرنیشنل فرمز کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا مشترکہ منصوبے (Joint Venture) کے تحت کی جائے گی۔اس جدید ہوٹل کے لیے اسلام آباد کے حساس اور اہم ترین علاقے ریڈ زون کو منتخب کیا گیا ہے، جہاں دنیا کے دیگر دارالحکومتوں کی طرح اعلی معیار کی رہائشی و کانفرنس سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت مجوزہ ہوٹل میں عالمی معیار کے بڑے کانفرنس ہالز، جدید سیمینار اور میٹنگ رومز، وسیع و عریض بینکوئٹ ہالز، مہمانوں کے لیے لگژری کمروں کا وسیع انتظام اور خصوصی طور پر سیکیورٹی کے جدید نظام کی تنصیب شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک وسیع ملٹی اسٹوری پارکنگ بھی تعمیر کی جائے گی تاکہ سفارتی وفود، سرکاری مہمانوں اور دیگر بین الاقوامی شرکا کو اعلی سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سیون اسٹار ہوٹل کا یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ دارالحکومت میں جدید طرز کی تعمیرات کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس سی او سمٹ کی میزبانی کے لیے ہوٹل کو جلد از جلد مکمل کرنا ترجیح ہے، تاکہ پاکستان آنے والے اعلی سطحی مہمانوں کو معیاری رہائش اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سی ڈی اے حکام پراعتماد ہیں کہ سیون اسٹار ہوٹل کی تکمیل نہ صرف اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں بھی ایک مثبت اور مضبوط اضافہ ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر درج،تفتیش جاری ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر درج،تفتیش جاری چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر.

.. عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیون اسٹار ہوٹل کی ہوٹل کی تعمیر اسلام آباد کا فیصلہ سی ڈی اے کے لیے

پڑھیں:

وزیر قانون  اور اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، اہم ملاقات

اسلام آباد:

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی موجودہ بلڈنگ سے پرانی عمارت منتقلی کے حوالے سے بھی گفتگو  کی گئی۔

بعد ازاں میٹنگ ختم ہونے پر وزیر قانون واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت سے متعلق معاملات زیر غور رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی میٹنگ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سے ہوئی ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ
  • وزیر قانون  اور اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، اہم ملاقات
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول
  • وفاقی دارالحکومت  کے 1400 تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کیلیے  چیکنگ پر 3 افراد تعینات
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت کے 2مزید ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا