انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک غیرملکی بینک کی جانب سے ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے فنانسنگ پروگرام دوگنا کرکے 20کروڑ ڈالر سے بڑھانے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے کی نمو 4.
یورپین یونین کے لیے پاکستانی برآمدات بڑھنے، مرکزی بینک کی ماہوار نقد ڈالر کی خریداری حد گھٹا کر 500 ڈالر تک محدود کیے جانے اور ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور روزگار پلان کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 280روپے 47پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کے اضافے سے 280روپے 68پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر معمول کے مطابق ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 70پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں میں ڈالر کی ڈالر کی قدر کی سطح پر
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔