سفری سہولیات کے حوالے سے شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبے میں بہتر سفری سہولیات کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے اور شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی.
گرین لائن بی آر ٹی روٹ پر خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس شروع ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کے لئے خصوصی بائیکس تیار کی جا رہی ہیں جو مفت دی جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی بسیں شروع ہو چکی ہیں اور جلد ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی اور گرین لائن میں بھی پنک بسیں چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے بھی اپنے صوبوں میں خواتین کے لئے ایسی بسیں شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ بائیکس کی تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کے لئے سہولتیں فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اسی مقصد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں ڈبل ڈیکر بسیں اگلے ہفتے آ رہی ہیں جو ابتدا میں شارع فیصل پر چلیں گی، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کا روٹ مزید بڑھایا جائے گا، کوریڈور اور بی آر ٹی میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر نئی بسیں شروع کی جارہی ہیں جن پر شہریوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ حل طلب امور طے پا چکے ہیں، کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اوپن بریفنگ دی جائے گی، سندھ حکومت کسانوں کو مفت کھاد فراہم کر رہی ہے اور سبسڈی سے گندم کی کاشت میں اضافہ ہوگا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت اکیس لاکھ سیلاب متاثرین کے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے گئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی خواتین کی معاشی خود مختاری کے لئے شروع کیا گیا تھا اور صدر آصف زرداری نے بی آئی ایس پی کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاست میں خاندانوں کو نہیں گھسیٹا جاتا تھا اور گھر کے افراد پر سیاسی تنقید مناسب نہیں، فریال تالپور کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا اور عید کی چاند رات کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا، تمام پارٹیوں کی خواتین احترام کی حق دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے برابری اور یکسانیت کو مضبوط کیا گیا ہے۔ اس ترمیم پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ بڑی بار ایسوسی ایشنز نے اس کی حمایت کی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بسیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لہٰذا اب اسے پورا کریں، سندھ حکومت ہر طبقے کے لئے کام کر رہی ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کیا گیا کے لئے ہے اور
پڑھیں:
سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو بانٹ دیا جائے، شرجیل میمن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں نا ممکن ہے ، سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو بانٹ دیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبہ توڑنے کی باتیں فضول ہیں، سندھ کی تقسیم ممکن نہیں ہے، 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا ذکر تھا ہی نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات بیان کیے۔
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کو جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ان کی طرح ملک کو توڑنے کی باتیں کریں گے، متحدہ اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہےکہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں ، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں، ایم کیو ایم کی سیاست کے تمام ہتھکنڈے ختم ہوچکے، ایم کیو ایم مثبت سیاست کرے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کر رہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا ذکر میثاق جمہوریت میں بھی تھا،کوئی مقدس گائے نہیں ہے، پیپلزپارٹی نےکوئی شق چھپ کر تسلیم نہیں کی۔
میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور
مزید :