Express News:
2026-07-24@10:29:43 GMT

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔  شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

تاہم کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور سے روانہ ہوگی

پڑھیں:

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان  ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں،  علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار