گورنر ہاؤس پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہو رہا ہے، حفیظ الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
نون لیگ گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب ہم سے بھی شکایت نہیں کی جانی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے پوری طرح سے استعمال ہو رہا ہے، سرکاری وسائل پر پیپلز پارٹی جلسے کر رہی ہے، ریلیاں نکال رہی ہے جو ایک لحاظ سے کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن مہم کیلئے سرکاری وسائل خرچ کئے جائیں مگر پیپلز پارٹی نے اس میں پہل کی ہے، اب ہم سے بھی شکایت نہیں کی جانی چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کی بات ہوئی تھی مگر پیپلز پارٹی نے مخالفت کر دی۔ بتایا جائے کہ جی بی کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے میں پیپلز پارٹی رکاوٹ کیوں بنی؟ پیپلز پارٹی سیاست گلگت بلتستان میں کرتی ہے اور بات سندھ کی کرتی ہے جو منافقت نہیں تو اور کیا ہے؟ پیپلز پارٹی کی قیادت بتائے کہ اس نے سندھ کے میڈیکل کالجوں میں یہاں کے طلبہ کو کتنی نشستیں دلائی ہیں؟ پیپلز پارٹی کوئی ایک کام بتائے جس کی بنیاد پر یہاں کے عوام اس کو ووٹ دیں، مسلم لیگ نون کے انقلابی اقدامات سب کے سامنے ہیں، یہاں کا بچہ بچہ ہمارے انقلابی اقدامات سے اچھی طرح واقف ہے، ہم نے ابھی پتے شو نہیں کئے ہیں، ہم نے انتخابی مہم شروع ہی نہیں کی جب ہم انتخابی مہم شروع کریں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے میاں محمد نواز شریف جس کو ٹکٹ دیں گے پارٹی کے تمام لوگ ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ کھڑے ہونگے
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی مہم کیلئے نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
مظفرآباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرلے، پاکستان اور کشمیر کے تاریخی اور جذباتی رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ قربانیوں، جدوجہد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے، اور آج بھی اسی جذبے کے تحت کشمیر کی تحریکِ حقِ خودارادیت جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا تعلق تین نسلوں سے قائم ہے اور اسے کوئی سازش کمزور نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ “مودی حکومت چند دن بھی ہمارے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔ جدوجہدِ کشمیر کے لیے ہماری کمٹمنٹ پہلے جیسی مضبوط ہے۔”
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی کشمیر سے وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی وہ کشمیری عوام کے استحکام اور حق کے لیے آواز اٹھاتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک او آئی سی کانفرنس کے دوران سعودی شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہوٹل کے باہر کھڑا دیکھا تو حیران ہوئے کہ پاکستان کی وزیراعظم وہاں کیوں موجود ہیں، جس پر بی بی شہید نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کے لیے او آئی سی مشن کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہیں بھی او آئی سی کانفرنس میں کشمیر کے مؤقف کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے حق میں ہمیشہ سب سے نمایاں آواز رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امتحان کے موجودہ چھ ماہ مکمل ہوتے ہی وہ دوبارہ کشمیر کے عوام کے پاس جائیں گے اور اپنی سیاسی جدوجہد، منشور اور نظریے کو ان کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہر سطح پرfrom پارلیمان سے لے کر عالمی فورمز تک کشمیریوں کی آواز بنے گی اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔