صدر مملکت آصف زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ملک کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد خان ڈپٹی چیئر سینیٹ کو وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آرڈیننس کے سیکشن 10(4) کے تحت ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن ایوان صدر کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن (کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفیٰ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی جانب سے جاری ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس حال ہی میں کراچی میں منعقد ہوا تھا جس میں وائس چانسلر کی تنخواہ کی متنازع فکسیشن، رجسٹرار، ناظم مالیات اور ناظم امتحانات کی تقرری سمیت دیگر کئی فیصلے کیے گئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ہٹائے گئے ڈپٹی چیئر سینیٹ ایک سابق وائس چانسلر کو میری ٹوریس پروفیسر بنوانے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹ اردو یونیورسٹی کا سب سے بااختیار اور فیصلہ ساز ادارہ ہے اور ڈپٹی چیئر سینیٹ میں خود صدر مملکت کی نمائندگی کرتا ہے اس سلسلے میں
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے 1995ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی جبکہ 2005ء میں نیوزی لینڈ کی لنکن یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت نے دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے 1995ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی جبکہ 2005ء میں نیوزی لینڈ کی لنکن یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے ڈین رہ چکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کے کئی قومی اور بین الاقومی جرنلز میں 190 سے زائد تحقیقی مضمون شائع ہو چکے ہیں اور قومی سطح پر کئی اعزازات سے بھی انہیں نوازا جا چکا ہے۔