اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد خان ڈپٹی چیئر سینیٹ کو وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آرڈیننس کے سیکشن 10(4) کے تحت ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن ایوان صدر کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن (کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفیٰ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی جانب سے جاری ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس حال ہی میں کراچی میں منعقد ہوا تھا جس میں وائس چانسلر کی تنخواہ کی متنازع فکسیشن، رجسٹرار، ناظم مالیات اور ناظم امتحانات کی تقرری سمیت دیگر کئی فیصلے کیے گئے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہٹائے گئے ڈپٹی چیئر سینیٹ ایک سابق وائس چانسلر کو میری ٹوریس پروفیسر بنوانے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اردو یونیورسٹی کا سب سے بااختیار اور فیصلہ ساز ادارہ ہے اور ڈپٹی چیئر سینیٹ میں خود صدر مملکت کی نمائندگی کرتا ہے اس سلسلے میں

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اردو یونیورسٹی ڈپٹی چیئر

پڑھیں:

چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری

چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سی ڈی اے آرڈنینس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی پر 28 عمارتیں سربمہر کردیں اور مالکان کو نوٹسسز بھی جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ کے عملے کیساتھ ملکر اسلام آباد کے زون فور میں واقع کری روڈ پر 8 عمارات کو نان کنفارمنگ یوز پر سربمہر کردیا۔ اسی طرح زون فور میں واقع 20 عمارات جو بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی کرتے ہوئیاستعمال میں لائی جارہی تھیں کو بھی سربمہر کردیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 28 عمارتوں کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسسز جاری کئے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پورے شہر میں بلڈنگ بائی لاز کے نفاذ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آئندہ دنوں میں بھی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس ضمن میں شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی تعمیراتی کام کا آغاز کرنے سے قبل سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں سے باقاعدہ اجازت نامہضرورحاصلکریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • ڈاکٹر مسعود اختر 4 سال کیلئے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
  • صدر مملکت آصف زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا
  • پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
  • چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری
  • قائمہ کمیٹی اجلاس ،چانسلر اردو یونیورسٹی ،رکن کمیٹی سبین غوری میں تلخ کلامی
  • خیبر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا الحق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ  یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
  • وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی