جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب ایک مسافر بردار جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا اور خدشہ تھا کہ جہاز پانی میں ڈوب جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چھبیس ہزار ٹن وزنی یہ فیری جزیرہ جیجو سے روانہ ہو کر بندرگاہی شہر موکپو جا رہی تھی۔

یہ واقعہ شینان کاؤنٹی کے جزیرہ جانگسان کے قریب پیش آیا جہاں جہاز غیر آباد جزیرے جکدو کے پاس چٹانوں سے ٹکرا گیا۔

یاد رہے کہ حادثے کی جگہ وہی ہے جہاں 2014 میں بدنام زمانہ سیوول فیری ڈوبنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کو لگنے والے جھٹکوں کے باعث 27 افراد معمولی زخمی ہوئے اور خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جہاز میں سوار تمام 267 مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا اور فی الحال ڈوبنے یا الٹنے کا کوئی خطرہ نہیں۔

جہاز میں موجود مسافروں نے حادثے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں میں بتایا کہ اچانک زور دار دھماکے جیسی آواز آئی اور جہاز جھک گیا۔

مسافروں نے مزید بتایا کہ جس پر عملے نے اعلان کیا کہ سب لوگ لائف جیکٹ پہن لیں جس کے بعد وہ لوگ بالائی منزل پر ریسکیو کا انتظار کرنے لگے۔

جیجو آئی لینڈ کے ایک ڈائیونگ انسٹرکٹر کم نام ہیون نے بتایا کہ آواز اتنی شدید تھی کہ لمحہ بھر کو موت سامنے دکھائی دی۔

کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ اونچی لہروں کے وقت فیری کو کنارے تک کھینچ کر لانے کی کوشش کی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ستر افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بلاسٹنگ کے دوران مٹی کا تودہ درجنوں افراد کے اوپر آگرا،واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ نےبتایاکہ شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کےخطرے کےباعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیرقانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
کانگوکی مائننگ ایجنسی نے بتایا ہےکہ حادثہ ہفتے کوجنوب مشرقی کانگو کی نیم صنعتی تانبے کی کان میں پل ٹوٹ کر گرنے کے سبب پیش آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق سزائے موت کا مطالبہ؛ شیخ حسینہ کے خلاف 5 سنگین الزامات کیا ہیں؟ سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سمندری حدود کے قریب روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں: برطانیہ
  • جنوبی کوریا: کافی چرانے والا طوطا پکڑا گیا
  • جنوبی کوریا میں کافی چرانے والا طوطا گرفتار
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کے جھنڈ کی آمد کا حسین نظارہ
  • جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • مدینہ میں آئل ٹینکر بھارتی عمرہ زائرین کی بس سے ٹکرا گیا‘ 45 افراد جاں بحق
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک
  • مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق