حیدرآباد تعلقہ رورل کی ریونیو ٹیم کی مختلف علاقوں میں چھاپے ،11 غیرقانونی پیٹرول پمپ بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد تعلقہ رورل کی ریوینیو ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد رورل، گوہر مسرور کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے۔ٹیم نے ٹنڈو حیدر،ہوسڑی، ٹنڈو فضل، ٹنڈو عالم مری اور سیری کا رخ کیا اور غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں کی نشاندہی اور مہر بند کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ نتیجے کے طور پر، 11 غیر قانونی پیٹرول پمپوں کو فوری طور پر مہر بند کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران، ٹیم نے لائسنس یافتہ پیٹرول اور ڈیزل پمپوں کا بھی دورہ کیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ درج ذیل باتوں پر پورا اتر رہے ہیں:· اوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں پر عمل، ایندھن کی پیمائش میں درستگی اورحفاظت اور باقاعدہ معیارات کی پاسداری یہ کارروائی صارفین کو ملاوٹ والے ایندھن سے بچانے اور کاروبار کے منصفانہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔انتظامیہ قانون و حکومت کو نافذ کرنے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ہدایات کا نفاذ، قاسم آباد میں رات گئے گشت۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی سی حیدرآباد نے آتش بازی پر پابندی لگادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے شادی اور دیگر تقریبات میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی لگائی ہے شادی ہال رات 12 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ روڈ اور فٹ پاتھ پر کرسیاں ٹیبل اور دیگر انکروچمنٹ لگانے پر پابندی لگائی ہے مگر پولیس چائے کے ہوٹل دودھ کی ڈیری لسی کی دکانیں دیگر کھانے پینے کے کاروبار بند کرا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے رات میں کھانے پینے کے کاروبار بند کرانے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہے۔