چین برطانوی پارلیمنٹرینز کی جاسوسی کر رہا ہے‘ ایم آئی فائیو
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے ہیں تاکہ حساس معلومات تک رسائی مل سکے۔ اسپیکر آف ہاؤس آف کامنز نے اس انتباہ کو پورے پارلیمنٹ ہاؤس میں پھیلاتے ہوئے خبردار کیا کہ چین کے ریاستی عناصر بے رحمی سے برطانوی نظام میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سمندری حدود کے قریب روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں: برطانیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے خبردار کیا ہےکہ برطانوی سمندری حدود کے قریب موجود روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی جاسوس جہاز ینتار جو زیر سمندر کیبلز کا نقشہ تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شمال میں برطانوی سمندری حدود کے کنارے موجود ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ برطانوی پائلٹس کو نگرانی کے دوران روسی جہاز کی جانب سے لیزر شعاعوں کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہےکہ روسی جاسوس جہاز ینتار نے برطانوی فضائیہ کے خلاف اس قسم کی کارروائی کی ہے، ہم اسے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا روس اور صدرپیوٹن کے لیے پیغام ہے کہ ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ تم کیا کر رہے ہو، اگر ینتار نے اپنا راستہ بدلا تو ہمارے پاس فوجی اقدامات تیار ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق ینتار روسی بحریہ کا حصہ ہے، جو امن کے وقت نگرانی اور جنگ کے دوران تخریب کاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسی وجہ سے برطانیہ اور اس کے اتحادی اس جہاز پر نظر رکھتے ہیں اور ہر بار جب یہ برطانوی علاقائی پانیوں کے قریب آتا ہے، اس کی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔