data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.

22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس اجتماع کا لوگوں کو مقصد اسلامی فکر دینا ہے ،مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ملک میں ہر خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ،ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو اس اجتماع پر اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں اس اجتماع سے لوگوں کوخیر کی باتیں حاصل ہوںگی ۔مزید برآں ممتاز کالم نگار اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر اور مسلم پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کو اہل پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی اجتماعات سے لوگوں میں ایمانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا اور اس اجتماع میں لاہور سے اہلحدیث سے وابستہ افراد بھی بھر پور شرکت کریںگے، نیکی بھلائی کے امور میں ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا ۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیے

پڑھیں:

مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم

78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی
6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی بڑی تعداد میں اجتماع میں شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عا م ملک و قوم کے لئے امید کے نئے چراغ روشن کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع گاہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر و ناظم اجتماع لیا قت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی اجتماع، بدل دو نظام
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
  • لاہور اجتماع میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے قافلے روانہ
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک میں شفاف حکمرانی کو فروغ دے گی: حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی، حافظ نعیم
  • اجتماع عام میں اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حافظ طاہر مجید
  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی