وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، ہم نے سارے خدشات دور کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی رینجرز اورپولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں جس کے بعد سری لنکن صدر نے خود اپنی ٹیم سے بات کی اور انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سکیورٹی دے رہے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن صدر، حکومت، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کیوں کہ سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وانا اور اسلام آباد دونوں واقعات میں افغان شہری ملوث ہیں، دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے آئے اور ان واقعات میں شامل ہوئے، اس معاملے کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سری لنکا کے سے بات کہ سری

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی اورسری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی، محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کوبتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو سپروائز کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نےسری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں: محسن نقوی
  • فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی
  • سری لنکن ہائی کمشنر کی محسن نقوی سے ملاقات، اسلام آباددھماکے پرافسوس
  • چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات،مہمان ٹیم دورہ مکمل کرے گی
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو
  • محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا