PCB کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا، سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔
اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔
تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔
دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 14 اور تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
سہ ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا، جبکہ مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔
???? Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series ????#PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2025
پرانے شیڈول کے مطابق میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے، تاہم پی سی بی کے مطابق یہ تبدیلی شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت، شیڈول بھی جاری ہوگیا
واضح رہے کہ پی سی بی اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ 2 ون ڈے میچز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کرچکا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت دوسرا ون ڈے 14 نومبر اور تیسرا ون ڈے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے سری لنکا سہ ملکی ٹی20 سیریز