سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔

سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔

دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ تامل خانہ جنگی کے دنوں میں بھی پاکستان سری لنکا کا دورہ کرتا رہا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: راشد لطیف سری لنکا

پڑھیں:

سری لنکن ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ‘سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے دورے اور ہمیشہ کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے’۔

سری لنکا کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی دو طرفہ سیریز اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی، جس کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہتھکنڈے ناکام، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ  پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ
  • سری لنکن ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، عطااللہ تارڑ
  • سیکورٹی بڑھانے کی یقین دھانی کے بعد سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کافیصلہ
  • خواجہ آصف اور عطااللہ تارڑ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان
  • سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست، بورڈ کی دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑکر وطن واپسی کی تیاری
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا