لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو عالمی معیار، جدید تکنیکی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کے پیشِ نظر 2 ایڈیشنل رجسٹرار کو تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، نگہداشت اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ
---فائل فوٹوملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے۔ متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔
ملک کے معاشی حب کراچی اور لاہور کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے، لاہور دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی کی تعداد251 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
لاہور کی فضائی صورتحال
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج پارٹیکیولیٹ میٹر کی تعداد 291 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کی مقدار 209 جبکہ فیصل آباد میں205 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال کا اے کیو آئی 585، ڈی سی آفس کا 576، راوی روڈ کا 506، علامہ اقبال ٹاؤن کا 447، پنجاب یونیورسٹی کا 444 اور شادمان کی فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹر کی تعداد 427 ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور کی فضا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آلودگی کی مقدار 180 تا 220 ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسموگ نگرانی سسٹم کے مطابق آلودگی میں وقتی کمی متوقع ہے جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے، لاہور کی فضا میں بہتری کا انحصار صرف درجۂ حرارت میں اضافے پر ہوگا۔
دوسری جانب محکمۂ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں پر محکمۂ ماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک پولیس کے اسموگ چیکنگ آپریشنز جاری ہیں، شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنے کے عزم کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔