لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر کا تیسرا روز، عالمی صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا 2025 کا آج تیسرا روز ہے جس میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا رُخ پیش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا لاہور ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔
ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکا کی مرکزِ نگاہ رہیں۔ نمائش صنعتی پیداوار کی استعداد بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بین الاقوامی نمائش کی بدولت صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے ایونٹ ڈائریکٹر کے مطابق ایس آئی ایف سی کا مؤثر کردار اور علاقائی شراکت ،تجارت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی، معاشی استحکام کیلئے سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی شعبہ جات میں ترقی و جدت کیلئے کوشاں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔