خواجہ آصف اور عطااللہ تارڑ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
Our special thanks to the Sri Lankan Cricket Team for their visit and for a good display of cricket.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 12, 2025
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
My heartfelt gratitude to the Sri Lankan Cricket Team for their visit to Pakistan and for always supporting the game of cricket. Keep up the sportsman spirit. We are honoured by your presence
????????????????#FriendshipNotOut
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 12, 2025
انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے اس جذبے کو قائم رکھیں، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کے بعد اب سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی واپس آنا چاہے تو اسے روکا نہیں جائےگا، اور اس کے متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار تشکر دورہ پاکستان سری لنکن بورڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم وزرا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار تشکر دورہ پاکستان سری لنکن کرکٹ ٹیم وی نیوز سری لنکن کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔