WE News:
2025-11-13@09:45:38 GMT

جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد دھماکے اور تحریکِ لبیک پاکستانکے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے بیرونی داخلی راستوں کو بلٹ پروف مواد سے مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ذاتی ہدایت پر ان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل تمام گاڑیوں کو بھی بلٹ پروف بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نواز شریف سمیت ان کے ہمراہ سفر کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:جاتی امرا کے دو ٹریکٹر خراب، نواز شریف نے انکوائری کمیٹی بنادی

حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد ممکنہ خطرات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جاتی امرا میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بھارتی گاؤں ’جاتی امرا‘ کے مکین نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند کیوں؟

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کر دی تھیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وی نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں تحریکِ لبیک کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکواڈ بلٹ پروف پنجاب حکومت پولیس تحریک لبیک پاکستان جاتی امرا سیکیورٹی عظمیٰ بخاری کریک ڈاؤن نواز شریف وزیر اطلاعات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکواڈ بلٹ پروف پنجاب حکومت پولیس تحریک لبیک پاکستان جاتی امرا سیکیورٹی کریک ڈاؤن نواز شریف وزیر اطلاعات وی نیوز نواز شریف کی جاتی امرا

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-34

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،ممبران کا استقبال
  • قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے
  • نواز شریف آج 27ویں ترمیم میں ووٹ ڈالنے آئیں گے، خواجہ آصف کی تصدیق
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  • عرفان صدیقی انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی تھے، وفات پر دلی رنج ہوا، نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کاپ 30 میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو