صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،ممبران کا استقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر میں گئے۔
ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے، ن لیگی ارکان میاں نواز شریف کے ارد گرد جمع ہو گئے۔
نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی سے مصافحہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
عرفان صدیقی انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی تھے، وفات پر دلی رنج ہوا، نواز شریف
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے عرفان صدیقی کو اپنا انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی قرار دے کر ان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ان کے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ ان کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کے بچھڑ جانے کے مترادف ہے، جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔
سابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تعزیت عرفان صدیقی نواز شریف