27ویں ترمیم، وہ لمحہ جب اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
27 ویں ائینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے آئینی ترمیم پر تفصیلی اظہار خیال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ووٹ دینے کے لیے اسمبلی ہال پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج جاری رہا تاہم ایک موقع ایسا آیا کہ جب اپوزیشن اراکینوں کو زمین پر بیٹھنا پڑ گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے جب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور اسپیکر کے ڈائس کے گرد کھڑے ہو گئے۔
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج جاری، یاد رکھنا پاکستانیوں بدترین جبر و فسطائیت کے باوجود عمران خان کے سپاہی آواز حق بلند کرتے رہے تھے تب جب تمام سیاسی جماعتیں کالی ترمیم کو پاس کروانے میں سہولتکار بنی ہوئی تھیں۔… pic.
— PTI Sindh (@PTISindhX) November 12, 2025
تحریک کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کی حمایت میں اراکین کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی جس پر حکمران اتحاد میں شامل تمام اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پرھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں تکینکی غلطی نہیں، قومی اسمبلی نے اچھی تجاویز دیں جس پر غور ہورہا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی کھڑے ہیں اور ہر کھڑا ہوا شخص گنتی میں شمار ہوگا، جس پر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے زمین پر ہی بیٹھ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم we news اسپیکر ایاز صادق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 27ویں ترمیم اسپیکر ایاز صادق پی ٹی ا ئی ارکان قومی اسمبلی قومی اسمبلی نے کے لیے
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
اپنے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی، جبکہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی کئی مرتبہ بات چیت کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور اسپیکر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جب آپس میں بیٹھیں گے تو مسائل کے حل کی راہیں ضرور نکلیں گی۔ اگر پہلے دن کوئی نتیجہ نہ بھی نکلے تو مذاکرات کے تسلسل سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے پلیٹ فارم پر حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھا لانا اُن کی ذمہ داری ہے۔ ایاز صادق نے کہا، “میں نے آپ کے لیڈر کو دو مرتبہ شکست دی، اس الیکشن میں میرے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی، نہ ہی کسی نے میرے حلقے کے نتائج پر اعتراض اٹھایا، پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں؟”
اسپیکر قومی اسمبلی نے زور دیا کہ اپوزیشن میری مذاکرات کی دعوت قبول کرے، کیونکہ مسائل کا حل ایوان کے اندر سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ اگر ہم بھارت، افغانستان اور ایران جیسے ممالک سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اپنے داخلی اختلافات کے حل کے لیے بھی یہاں بیٹھنا ہوگا۔