اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد سینیٹ میں پیش کی گئی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی،سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سری لنکن ٹیم

پڑھیں:

سینیٹ : صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)سینیٹ نے صدر مملکت کو 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تاحیات استثنیٰ دینے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور انہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔

ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبک دوشی کے باوجود صدر مملکت کے خلاف کسی بھی کیس میں تاحیات کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔

ترمیم یہ بھی کہا گیا ہے کہ عہدے سے سبک دوشی کے بعد اگر صدر نے کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ، آئی سی سی کا خراج تحسین
  • پاک فوج نے خارجیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، وزیرِ اعظم کا خراج تحسین
  • وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل سینیٹ سے منظور
  • حکومت پاکستان کا اماراتی بزنس مین سہیل الزرونی کو خراج تحسین پیش
  • وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سینیٹ : صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور