وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں سیکیورٹی فورسز نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔
I salute the soldiers who stood against suicide bombers to save these young school kids.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفظات ریسکیو کرلیا، اور اب آخری دہشتگرد کو ہلاک کرنے تک آپریشن جاری رہےگا۔
اس سے قبل کالج کی عمارت سے ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا تمام طلبا محفوظ ہیں۔
طلبا کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ اور بہادری سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا۔
دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں، کیڈٹ کی گفتگوکالج کے ایک طالب علم نے کہاکہ میں بارہویں جماعت کا طالب علم ہوں اور وزیرستان کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے یہ کیڈٹ کالج ہمارے لیے بنایا تاکہ ہم تعلیم حاصل کرسکیں، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ یہ بزدل دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں اور یہ اپنے شیطانی نظریات ان پر مسلط کریں، ایسے عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ ریسکیو، محصور دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے لیے آپریشن جاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی انتہائی احتیاط اور حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے، جبکہ آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) خود ذاتی طور پر اس آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خراج تحسین سیکیورٹی فورسز عطااللہ تارڑ وانا کالج حملہ وزیر اطلاعات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز عطااللہ تارڑ وانا کالج حملہ وزیر اطلاعات وی نیوز سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام کیڈٹ کالج
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔