کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ ریسکیو، محصور دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے لیے آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفظات ریسکیو کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آخری خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل کالج کی عمارت سے ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا تمام طلبا محفوظ ہیں۔
طلبا کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ اور بہادری سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا۔
دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں، کیڈٹ کی گفتگو
کالج کے ایک طالب علم نے کہاکہ میں بارہویں جماعت کا طالب علم ہوں اور وزیرستان کے ایک عام خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے یہ کیڈٹ کالج ہمارے لیے بنایا تاکہ ہم تعلیم حاصل کرسکیں، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ یہ بزدل دہشتگرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں اور یہ اپنے شیطانی نظریات ان پر مسلط کریں، ایسے عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی انتہائی احتیاط اور حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے، جبکہ آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) خود ذاتی طور پر اس آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیڈٹ کالج
پڑھیں:
وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پزیرائی کی، کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میں فتنتہ الخوارج کے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت کی۔ محسن نقوی نے خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ آور 2 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر کیڈٹ کالج پرخوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام۔