کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔
بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے ذریعے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 3 دیگر دہشتگرد کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج ایک بار پھر وہی سفاکانہ دہشتگردانہ کارروائی دہرانے کی کوشش کررہے ہیں جو انہوں نے 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں انجام دی تھی۔
ان کا مقصد نوجوان نسل میں خوف پھیلانا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں کے وہ بچے جو معیاری تعلیم حاصل کر کے اپنی اور اپنی کمیونٹی کی بہتر زندگی کے لیے کوشاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کالج کے اندر موجود دہشتگرد افغان طالبان کے زیر اثر اپنی قیادت سے رابطے میں ہیں اور ہدایات وصول کر رہے ہیں۔
یہ واضح اقدام افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہے کہ ان کے ہاں یہ دہشتگرد موجود نہیں ہیں۔ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ان دہشتگردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے جو افغانستان میں موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں تاکہ بھارتی حمایت یافتہ ان عناصر کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر خوارج ہلاک خیبرپختونخوا دہشتگرد حملہ کیڈٹ کالج وانا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر خوارج ہلاک خیبرپختونخوا دہشتگرد حملہ کیڈٹ کالج وانا بھارتی حمایت یافتہ ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق کالج کے کے لیے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور درہ آدم خیل میں آپریشن کے دوران 20 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔