اترپردیش کے اسکولوں میں "وندے ماترم" لازمی قرار دیا جائیگا، یوگی آدتیہ ناتھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور انکے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے تاکہ یہاں کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے "وندے ماترم" سے متعلق حالیہ بیان پر جاری تنازعہ کے دوران اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں "وندے ماترم" کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ گورکھپور میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہر اسکول میں قومی گیت "وندے ماترم" کو لازمی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو مردآہن سردار پٹیل کی جینتی میں شامل نہیں ہوتے لیکن جناح کا احترام کرنے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "وندے ماترم" کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ "وندے ماترم" کی اس طرح مخالفت ہی تقسیم ہند کا سبب بنی تھی۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سردار پٹیل کی پیدائش کے 150 سال پورے ہونے کے سلسلے میں آج سے "ایکتا پروگرام" شروع ہو چکے ہیں۔ 31 اکتوبر کو ہر سال قومی سطح پر سردار پٹیل کی جینتی کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی آئے تو انہوں نے 31 اکتوبر کو قومی اتحاد کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے 403 اسمبلی حلقوں میں ایکتا یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ "وندے ماترم" کی 150ویں سالگرہ منانے کے لئے پروگرام شروع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے تاکہ کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہو سکے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پورا ملک "بھارت ماتا" کے عظیم فرزند سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 150واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اٹل بہاری واجپئی کے زمانے میں ہمارے مجاہدین آزادی کو عزت دینا ممکن ہوا، یہ پروگرام قومی یکجہتی کا عنصر بن گئے۔ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد 31 اکتوبر کو "یوم قومی اتحاد" کے طور پر منانے کا آغاز ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وندے ماترم
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :