محراب پور میں ڈکیتی واردات کاسلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-5
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات کا سلسلہ جاری، دو شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم، پہلی ڈکیتی واردات بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر الاذان پیٹرول پمپ کے پاس ہوئی جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹھارو شاہ کے رہائشی سکندر کلہوڑو سے 125 موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، دوسری ڈکیتی واردات خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں سگیوں ہنگورجا رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر نولکھی شاخ پر ہوئی جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر تسلیم احمد سے موٹر سائیکل، 50 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈکیتی واردات
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔