محراب پور، کرنٹ لگنے سے طالبہ جاں بحق، ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)کرنٹ لگنے سے طالبہ جاں بحق، واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں علی محمد مہر میں پیش آیا جہاں پر درجہ چہارم کی طالبہ 9 سالہ مرک بنت شوکت علی مہر واشنگ میشن سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی، لڑکی کی حادثاتی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی، حادثہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر پیر مخدوم اسٹاپ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی اس حادثے میں واجد رند ولد ابراہیم رند، سمیر انڑ ولد شیر محمد انڑ، واجد انڑ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔بدعنوانی الزام تحت ایس ایچ او ابڑاں معطل، ڈکیتی اور چوری واردات میں تین شہری موٹر سائیکل سے محروم، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویژن فیصل بشیر میمن نے بدعنوانی کے الزام میں ایس ایچ او ابڑاں لعل ڈنو شر کو معطل کر دیا ہے، ڈی آئی جی حکم نامہ میں ایس ایچ او کی تنخواہ اور مراعات بند کرکے ڈی آئی جی آفس شہید بے نظیر آباد رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے،اکری پولیس تھانہ کی حدود گاجی برڈی اسٹاپ پررہزنوں نے اسلحہ کے زور پر سید غلام حسین شاہ سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پیر وسن پولیس تھانہ کی حدود غلام غلام رسول عامر میں خیرات کھانے کیلئے آئے ہوئے ریاض حسین شر کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا، موٹر سائیکل کی ایک دوسری واردات ڈاکٹر راز علی وسان کے کلینک کے باہر ہوئی جہاں پر ماڑیچو فقیر کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔پولیس کارروائی میں منشیات فروش اور ہزن گرفتار گرفتار،ایس ایچ او نیو جتوئی پولیس قربان کلوڑ کے مطابق دو الگ الگ کارروائی میں منشیات فروش آصف خاص خیلی اور عبد اللہ خاص خیلی کو 1920 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ مورو اشفاق شر کے مطابق ایک کارروائی میں رحمان میمن کو پستول اور 2 گولیوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 187 سال 2025 درج کرلیا ہے، محبت ڈیرو پولیس نے ایک کارروائی میں روپوش ملزم سدھیر سولنگی ولد لعل بخش سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس تھانہ کی حدود کارروائی میں موٹر سائیکل ایس ایچ او
پڑھیں:
اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی کھیت مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر مبینہ طور پر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، اطالوی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا (Corriere della Sera) کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایک جلی ہوئی منی وین سے چار پاکستانی کارکناں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مقتولین کے قتل کے شبہے میں 2 پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی پولیس نے گرفتار دونوں پاکستانی ملزمان کو ریمانڈ پر لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی تاکہ اس گینگ اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ کلابریا کے ایک وسیع زرعی علاقے میں واقع گاؤں امینڈولارا کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن پر پیش آیا، پیٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر نے اس سفاکیت کو بے نقاب کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوٹیج میں دیکھا کہ دو افراد نے باہر سے منی وین کے دروازوں کو بلاک کر دیا تاکہ اندر موجود لوگ باہر نہ نکل سکیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دروازے بند کرنے کے بعد ان افراد نے گاڑی کے اندر کوئی آتش گیر مائع پٹرول یا کیمیکل پھینکا، مائع پھینکتے ہی گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر جب آگ پر قابو پایا تو گاڑی کے اندر سے چاروں پاکستانیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی نے تصدیق کی کہ یہ یقینی طور پر قتل کا معاملہ ہے، ہمیں بس اب اس کی مزید تفصیلات اور تانے بانے معلوم کرنے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ چند ماہ سے تارکینِ وطن کے درمیان شدید کشیدگی کا مرکز بنا ہوا تھا، اس زرعی علاقے میں غیر ملکیوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کے درمیان کھیتوں میں کام کی تقسیم، رہائشی کاغذات اور رہائش گاہوں کے مسائل پر شدید اختلافات چل رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں اسی علاقے کے اندر پاکستانیوں کو لے جانے والی کاروں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کا انجام اب اس ہولناک ڈبل مرڈر کی صورت میں سامنے آیا۔