کراچی:

عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔

مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
 
امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔

مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔

مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں جن کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر FZ330 کے ذریعے سے وزٹ ویزے پر آزربائیجان جا رہے تھے۔
 
امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر  راولپنڈی کے رہائشی ایجنٹ سے رابطے میں تھے۔

مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا، مسافر کے پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کر لی گئیں۔ مسافروں کے سامان سے جعلی ویزے اور پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی برآمد ہوا۔

مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور بینک ٹرانزیکشنز کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

مسافروں نے آذربائیجان سے بعد ازاں غیر قانونی بیلاروس جانا تھا، مسافروں نے بیلاروس جانے کے لئے ایجنٹ سے فی کس 16 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے تھے۔

مسافروں نے ایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس بطور کیش اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا کئے، مسافروں کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسافروں کو مسافروں نے عمرہ ویزے لاکھ روپے کی آڑ میں

پڑھیں:

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ اسکرین میں دراڑیں آنے کے باعث احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔

ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تقریباً چونتیس ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر یعنی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں پیش آیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے
  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
  • لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
  • لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے