لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے ونڈ اسکرین میں دراڑیں آنے کے باعث احتیاطی طور پر کراچی میں لینڈنگ کی۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تقریباً چونتیس ہزار فٹ کی بلندی پر ونڈ شیئر یعنی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں پیش آیا۔ پائلٹ کی جانب سے پرندے کے ٹکرانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے نے صبح 7 بجکر 6 منٹ پر بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے
یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بہری زندگی کو دردناک صدائیں دیتے سفاک موت کی آغوش میں چلے گئے۔
یہ بس سعودی شہر جدہ سے 42 مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ صرف 5 مسافروں کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 7 خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ پہلے اتر گئے تھے۔
تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ٹریفک پولیس نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔